ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی سکواش ٹیم 17 ستمبر کو جنوبی کوریا جائیگی

Sep 16, 2014

اسلام آباد (نمائندہ سپورٹس) 10 رکنی قومی سکواش ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے  17ستمبر کو جنوبی کوریا روانہ ہو گی۔ قومی سکواش ٹیم کے کوچ جمشید گل نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایشین گیمز 19ستمبر سے 4 اکتوبر تک جنوبی کوریا میں ہوں گے۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے چار مرد ، چار خواتین کھلاڑی اور دو افیشلز جائیں گے۔ مرد کھلاڑیوں میں ناصر اقبال ، فرحان محبوب ، فرحان زمان اور دانش اطلس جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں ماریہ طور ، مقدس اشرف ، ثمر انجم ، اور رفعت خان شامل ہیں جبکہ افیشلز میں طارق رانا منیجر اور جمشید گل بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہونگے ۔ کوچ نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز کیلئے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے  اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ ایونٹ میں قومی سکواش ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کرے گی۔

مزیدخبریں