شیخوپورہ میں پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پریذائیڈنگ افسروں کو 3 روز کیلئے مجسٹریٹر درجہ اول کے اختیارات دئیے گئے

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے شیخوپورہ سے پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پر 22 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پریذائیڈنگ آفیسران کو 3 روز کیلئے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیئے ہیں ٗ حلقہ میں مختلف نئے علاقوں کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس حلقہ میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن خرم گلفام کی وفات پر خالی ہوئی تھی۔ حلقہ میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار 62 ہے۔ کل 5 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں مسلم لیگ (ن) کے محمد حسن ریاض کے علاوہ 4 آزاد امیدوار شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...