حکومت کی کفایت شعاری مہم، نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد

Sep 16, 2014

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے سال 2014-15 کیلئے کفایت شعاری مہم کا حکم نامہ جاری کردیا۔ وفاقی حکومت ذرائع کے مطابق تمام وزارتوں اور ڈویژنوں میں کفایت شعاری احکامات پر عملدرآمد فوری ہوگا۔ تمام وزارتوں اور ڈویژنوں میں ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر فوری پابندی عائد کردی گئی صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مختص بجٹ سے ضرورت کے مطابق نئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت ہوگی۔ تمام وفاقی سرکاری محکموں میں ہر قسم کی نئی اسامیوں پر بھی پابندی ہوگی جبکہ تمام وزارتوں اور ڈویژنوں میں سرکاری ظہرانے اور عشایئے بھی نہیں ہوں گے۔ وفاقی حکومت نے حکم دیا ہے کہ یوٹیلیٹی بلوں کی مد میں کوئی اضافی فنڈ جاری نہ کئے جائیں۔
کفایت شعاری

مزیدخبریں