اسلام آباد : پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم

Sep 16, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے سامنے نادرا چوک پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ہوا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نادرا چوک کی جانب پیشقدمی تو پولیس نے روکنے کی کوشش کی۔ دونوں جانب سے پتھرا¶ کیا گیا اور پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے پی ٹی آئی کے 2 کارکن زخمی ہو گئے تاہم بعد میں پولیس پیچھے ہٹ گئی۔ نادرا چوک کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔
تصادم

مزیدخبریں