نوازشریف کی نااہلی‘ سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے متعلقہ دفتر کو اسے سماعت کیلئے لگانے کی ہدایت کردی ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی نے موجودہ سیاسی بحران کے حل میں افواج پاکستان کے سربراہ کے کردار کے حوالے سے پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے دیئے گئے بیان کو بنیاد بناکر وزیراعظم کیخلاف آرٹیکل (62)، (63) کے تحت درخواست دائر کی تھی۔ ابتدا میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے ایڈووکیٹ عرفان قادر کی توسط سے 2 ستمبر 2014 کو دائر درخواست پر اعتراضات اٹھائے تھے جس کیخلاف 13 ستمبر کو اپیل دائر کی گئی تو سپریم کورٹ نے اعتراضات دور کرتے ہوئے اسے سماعت کیلئے بنچ میں لگانے کا حکم دیا۔ رجسٹرار آفس نے مذکورہ درخواست کو 158/2014 کا نمبر الاٹ کردیا ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف نے درخواست کی جلد سماعت کیلئے عدالت میں ایک الگ درخواست بھی جمع کروا دی ہے اور موقف اپنایا ہے کہ معاملے کی اہمیت کے پیش نظر درخواست جلد سماعت کیلئے لگائی جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم آرٹیکل 62/63 پر پورا نہیں اترتے۔
وزیراعظم نااہلی
کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی اور اسمبلیاں تحلیل کر کے قومی حکومت کے قیام کے حوالے سے دائر درخواست پر ایک مرتبہ پھر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس جنید غفار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ ہڑتال کے باعث تمام مقدمات کی سماعت ملتوی ہو گئی تھی لیکن درخواست گزار مولوی اقبال حیدر کی فوری سماعت کی درخواست پر دونوں درخواستوں کی سماعت چیمبر میں کی گئی۔
نوٹس

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...