لاہور (احسن صدیق) ملک میں احتجاجی دھرنوں کے باعث 8ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے کمیشن کی تشکیل 2 ماہ سے زائد تاخیر کا شکار ہے اور ابھی تک اس ضمن میں کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 8ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے کمیشن کی تشکیل جولائی میں ہونا تھی لیکن سیاسی ابتری اور وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی دھرنوں کے باعث کمیشن تشکیل نہیں دیا جاسکا۔ واضح رہے کہ 7ویں این ایف سی ایوارڈ کا آغاز یکم جولائی 2010 سے یکم جولائی 2014 تک کیلئے ہے اور اب آئین کے مطابق کمیشن کی تشکیل ضروری ہے جو رواں مالی سال کے دوران ہی آئندہ 5 سال کیلئے این ایف سی ایوارڈ بنائیگا۔ پنجاب میں معروف ماہر اقتصادیات اور ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو ممبر این ایف سی بنایا گیا ہے تاکہ جیسے ہی 8ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے کمیشن کی تشکیل ہو، ان کی سربراہی میں این ایف سی کمیٹی کام کا آغاز کردیگی۔
این ایف سی ایوارڈ
سیاسی ابتری، دھرنے، 8ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے کمشن کی تشکیل تاخیر کا شکار
Sep 16, 2014