آئندہ عام انتخابات اپنی والدہ کی سیٹ پر لڑونگا : یہ نہیں ہو سکتا کوئی ڈنڈا اٹھا کر کہے وزیراعظم کو باہر نکالو : بلاول

Sep 16, 2014

کراچی (سٹاف رپورٹر+ ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ 2018ءکے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی اسی نشست پر انتخاب لڑنا چاہتے ہیں جس پر ان کی والدہ بے نظیر بھٹو الیکشن میں حصہ لیتی تھیں۔ کوئی ڈنڈا اٹھا کر یہ کہے کہ وزیراعظم کو باہر نکالو تو ایسا نہیں ہو سکتا۔ سندھ کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، اس لئے سندھی طالبان کا لفظ ان کی سمجھ سے باہر ہے۔ طالبان کا پاکستان میں کارروائیاں نہ کرنے سے متعلق بیان مثبت ہے۔ تاہم طالبان کے بیان کا مطلب یہ نہیں کہ ماضی میں تشدد کی جو کارروائیاں کی ہیں ان پر کچھ نہ کیا جائے۔ دھرنے کی سیاست غیر سنجیدہ ہے، پورے ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے ایسے حالات میں دھرنے انا کا مسئلہ لگتے ہیں۔ جب میڈیا آزادی اور انقلاب مارچ دکھانا چھوڑ دے گا تو دھرنے ختم ہو جائیں گے۔ بلاول ہاﺅس کراچی میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے بھیجے جانے والے امدادی کا سامان کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے لئے کسی کو بھی اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس وقت بھی یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی طالبان کی قید میں ہیں، انہیں رہا کیا جانا چاہئے۔ قانون کی عملداری ہونی چاہئے۔ قانون کا راستہ اختیار کیا جانا چاہئے۔ نیول ڈاکیارڈ پر حملہ اندرونی معاملہ لگتا ہے، شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین اس وقت ملک کا سب سے اہم مسئلہ ہیں، وہ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے، جب سیاست کا وقت ہو اس وقت سیاست کی جانی چاہئے۔ جب میڈیا آزادی اور انقلاب مارچ دکھانا چھوڑ دے گا تو دھرنے ختم ہو جائیں گے۔ ان کی خواہش ہے کہ بے نظیر بھٹو جس نشست پر انتخابات میں حصہ لیتی تھیں وہ بھی اسی حلقے سے انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں لیکن اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ الطاف حسین کے سندھ کو تقسیم کرنے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں۔ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ این اے 207 رتو ڈیرو سے الیکشن لڑینگے۔
لاہور(خبر نگار) پےپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو نے پےپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو اور سےکرٹری جنرل تنوےر اشرف کا ئرہ کو کراچی سے پنجاب کے سےلاب کے متاثرےن کے لےے امدادی اشےاءکے 30ٹرک حوالے کئے جو لاہور کیلئے روانہ کر دئیے گئے۔ جلد ہی مزےد 20ٹرک پنجاب کو روانہ کیے جائےں گے۔ اس موقع پر وزےراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، فرےال تالپور، اوےس مظفر اور شیری رحمان بھی موجود تھےں۔ مےاں منظور احمد وٹو اور تنوےر اشرف کائرہ نے بعد مےں بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری سے بلاول ہاﺅس کراچی مےں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران منظور احمد وٹو نے بلاول بھٹو کو سےلاب کی تباہ کارےوں سے آگاہ کرتے ہوئے خےموں کی متاثرےن کے لےے فوری ضرورت کا بتاےا جس پر کو چےئرمےن آصف علی زرداری نے فورًا 5کروڑ روپے کے خےمے خرےد کر پنجاب پےپلز پارٹی کے حوالے کرنے کی ہداےات جاری کےں۔ منظور احمد وٹو کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ جلد پنجاب کے سےلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کرےں گے اور امدادی اشےاءبھی متاثرےن کے درمےان تقسےم کرےں گے۔ مےاں منظور وٹو نے بلاول بھٹو کا پنجاب کے سےلاب کے متاثرےن کے لےے دل کھول کر امداد دےنے کا تہہ دل سے شکرےہ ادا کےا اور کہا کہ اس سے لوگوں کے مصائب مےں خاطر خواہ کمی ہوگی۔ پنجاب کے 16اضلاع حالےہ سےلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہےں جس سے لاکھوں اےکڑ اور کپاس کی کھڑی فصلےں تباہ ہوئے ہےں۔ اسکے علاوہ دےہات مےں ہزاروں مکان گر گئے اور مال موےشی کا بھی بہت زےادہ نقصان ہوا ہے۔ منظور احمد وٹو نے کہا کہ انہوں نے آج پارٹی کے سےکرٹرےٹ لاہور مےں 3بجے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کےا ہے تاکہ ےہ سامان جلد از جلد سےلاب متاثرےن تک پہنچاےا جا سکے۔ بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے سیلاب متاثرین کےلئے 10 کروڑ روپے کا چیک دیا ہے۔ پیر کو بلاول ہاو¿س میں آزاد کشمیر کے سپیکر سردار غلام صادق کو ان کے وفد کے ساتھ جس مین آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم میاں عبد الوحید، ورکس اینڈ سروسز چوہدری عبد الرشید اور وزیر پاپولیشن ویلفیئر فرزانہ یعقوب سمیت دیگر کو بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے لئے 10 کروڑ روپے کا چیک دیا ۔

مزیدخبریں