نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے پاکستان میں موجود 2 عسکریت پسند گروپوں لشکر طیبہ اور تحریک طالبان کو امریکہ کیلئے داعش سے زیادہ بڑا خطرہ قرار دیا۔ اخبار نے کہا کہ داعش کے امریکہ کیلئے خطرناک ہونے کے حوالے سے قابل اعتبار معلومات نہیں۔ تاہم بدقسمتی سے چار گروپ امریکہ پر حملے کرنا چاہتے ہیں جن میں جزیرہ نما عرب کی القاعدہ، لشکر طیبہ، پاکستانی طالبان اور سائبر اٹیکر شامل ہیں۔ ان گروپوں میں لشکر طیبہ کا دنیا بھر میں پھیلا نیٹ ورک امریکہ تک بھی پہنچتا ہے اور اس کے پاس امریکہ پر حملہ کرنے کے تمام ضروری وسائل موجود ہیں۔ تاہم خوش قسمتی سے غالباً پاکستان سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ امریکہ پر حملوں کی منصوبہ بندی کی حوصلہ شکنی کرتی ہے۔ امریکی اخبار نے تحریک طالبان کو بھی امریکہ کیلئے خطرہ قرار دیا کیونکہ اس کی القاعدہ کے ساتھ تعلقات ہیں۔ پاکستانی طالبان ہی وہ بنیاد ہیں جسکی بنا پر القاعدہ کی قیادت کو بقا حاصل رہی۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ ”القاعدہ جنوبی ایشیا“ کے رہنما عاصم عمر کا تعلق ماضی میں پاکستانی طالبان سے رہا ہے اور عاصم نے امریکہ پر حملہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وال سٹریٹ جرنل