اوسلو (اے ایف پی) ناروے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے مسلمان ماہر ماحولیات کے اوسلو کے میئر بننے کا امکان ہے۔ انکی پارٹی اوسلو کے بلدیاتی الیکشن میں اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ پیر کے روز گرین پارٹی ایم ڈی جی نے 5 نشستیں حاصل کیں۔ دوسری طرف کل 59 نشستوں میں سے دائیں بازو کی جماعت نے 28 اور بائیں بازو نے 26 سیٹیںحاصل کی ہیں۔ ایم ڈی جی پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی پارٹی کا ساتھ دینے کیلئے اپنے امیدوار شعیب سلطان کو میئر بنانے پر اصرار کریگی۔ دائیں بازو کی جماعت 18 سال سے اوسلو میں برسراقتدار ہے۔ دائیں اور بائیں بازو کی دونوں جماعتیں گرین پارٹی ایم ڈی جی سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ 41 سالہ شعیب سلطان اسلامک کونسل کے سابق سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ یہ کونسل ناروے کے مسلمانوں کی نمائندہ ادارہ ہے۔ شعیب سلطان ایک سال کی عمر میں پاکستان سے ناروے آئے تھے۔