اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) وفاقی حکومت نے 24 سے 26 ستمبر تک عیدالاضحٰی کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق عیدالاضحٰی کی 3 روزہ سرکاری تعطیلات جمعرات تا ہفتہ ہوں گی۔ پی آئی اے نے عید پر مسافروں کو کرایہ کی مد میں 25 فیصد، ریلوے نے سپیشل ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے کا 3 روز کیلئے کمی کا اطلاع اکانومی، اکانومی پلس اور بزنس کلاس پر ہوگا۔ عید سپیشل ٹرینوں کی بکنگ آج سے شروع ہو گی۔ 10 سپیشل ٹرینیں 22 ستمبر کو چلائی جائینگی۔