جھوٹے پروپیگنڈے کا ماہر بھارت آئے روز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر معصوم پاکستانیوں کو اپنے ظلم و بربریت کا نشانہ بناتا ہے ، جنگی جنون اور اشتعال انگیزی کے نشے میں دھت بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر بلاجواز فائرنگ اور گولہ باری کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پرسیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی۔ بھارتی فوج نے صبح چھ بجے پونچھ ، بٹل سیکٹرمیں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری غلام نبی شدید زخمی ہوگیا۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے جنگل میں آگ لگ گئی اور علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ جس کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت فورسز کی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔
بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے باعث پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا تھا۔
بٹل سیکٹر میں بھارت کی پھر بلا اشتعال فائرنگ،شہری زخمی
Sep 16, 2015 | 21:27