ملتان (سپورٹس رپورٹر) قومی ٹونٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں ناقص کارکردگی پر لاہور قلندر کی مینجمنٹ نے پاکستان پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کےلئے صہیب مقصود سے معذرت کرلی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر صہیب مقصود کی ا س وقت آ¶ٹ آف فارم ہیں ان کا بلا رنز بنانے میں مسلسل ناکام جارہا ہے موجودہ قومی ٹونٹی 20میں بھی وہ سات میچوں کے دوران سات بار وکٹ پر جانے کے باوجود صرف 150رنز بناسکے ہیں ، ان سب سے زیادہ سکور اسلام آباد کے خلاف تھا جو 51تھا جبکہ فاٹا کے خلاف کے 11لاہور بلیوز کے خلاف 20،کراچی بلیوز کے خلاف چار، لاہوروائٹس کے خلاف 24 روالپنڈی کے خلاف 30 اور کراچی وائٹس کےخلاف 10رنز شامل ہیں۔