راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) لاہور قلندر نے یاسر جان کی شکل میں نیا ٹیلنٹ تلاش کرلیاجو دونوں ہاتھوں سے تیز رفتار اور لائن و لینتھ کے ساتھ بولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یاسر جان چارسدہ کا رہائشی اور سبزی فروش ہے۔لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کے مطابق میں نے اپنی پوری لائف میں پہلی مرتبہ اس طرح کا فاسٹ بالر دیکھا ہے۔اچھی کارکردگی دکھانے والے دو کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شمولیت کا بھی موقع ملے گا جبکہ باقی ٹیم کرکٹ سیریز کھیلنے آسٹریلیا جائے گی۔