نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کی ایک میڈیا کمپنی نے امریکہ میں ہسپانوی زبان میں بالی وڈ فلموں کا چینل لانچ کیا ہے تاکہ وہ لاطینی امریکہ کے ناظرین کو بالی وڈ کی جانب متوجہ کر سکیں۔میڈیا کمپنی زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائز نے کہا ہے کہ ان کی فہرست میں شامل تمام بالی وڈ فلموں کے ہندی زبان کے مکالموں کو ہسپانوی زبان میں پیش کیا جائے گا۔’زی منڈو‘ نام کا یہ چینل ہندوستانی فلموں کو ہسپانوی بازار میں پیش کرنے کی پہلی کوشش ہے۔امریکہ کے بعد یہ کمپنی میکسیکو، کولمبیا، ارجنٹائن، پیرو اور چلی میں بھی اپنی توسیع کا خواہشمند ہے۔خیال رہے کہ بالی وڈ فلمیں اپنے بے تحاشا ایکشن، گیت، رقص اور رنگ برنگے لباس کے لئے معروف ہے اور یہ نائیجیریا، چین اور لاطینی امریکہ کے بعض علاقوں میں پہلے سے متعارف ہے اور اسے قدرے مقبولیت بھی حاصل ہے۔
بھارتی میڈیا کمپنی نے ہسپانوی زبان میں بالی وڈ فلموں کا چینل لانچ کر دیا
Sep 16, 2016