نئی دہلی (بی بی سی) جنوبی بنگلور میں بناشنکاری کے علاقے میں ایک سکول بس آکر رکتی ہے۔ شراب کے نشے میں دھت تین مرد بس پر چڑھتے ہیں اور باآواز بلند پوچھتے ہیں کونسا بچہ کرناٹک کا ہے اور کونسا تامل ناڈو کا؟ بس پر بیٹھے 10 سے چودہ سال عمر کے تقریباً پندرہ طالبعلم حیران ہو جاتے ہیں۔ ان کے سکول نے انہیں شہر میں خراب حالات کے پیش نظر جلدی گھر بھیج دیا تھا۔ بچوں میں سے ایک کے والدین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ خوش قسمی سے اس موقع پر اس بس کے ڈرائیور نے عقلمندی کا ثبوت دیا۔ ڈرائیور نے ان مردوں سے کہا کہ بس پر تمام بچے بنگلور سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے خاندان والے کاویری کے معاملے میں کرناٹک کی حمایت کرتے ہیں۔