فلپائنی صدرنے 1993ء میں بطور میئر وزارت انصاف کے ایجنٹ کو قتل کیا، مبینہ رکن ڈیتھ سکواڈ

Sep 16, 2016

منیلا ( بی بی سی ) ایک مبینہ ڈیتھ سکواڈ کے رکن نے الزام عائد کیا ہے کہ فلپا ئنی صدر ڈوٹرٹے نے 1993ء میں وزارت انصاف کے ایک ایجنٹ کو اْوزی سب مشین گن سے فائر کر کے قتل کر دیا تھا۔ یہ واقعہ مبینہ طور پر اس وقت ہوا تھا جب وہ ڈاواؤ شہر کے میئر کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ یہ الزام ایڈگر ماٹوباٹو نے ماورائے عدالت ہلاکتوں سے متعلق ایک سینٹ انکوائری کے سامنے لگایا۔ انہوں نے الزام لگایا انہیں صدر دوٹرٹے نے 25 سال کے دوران ایک ہزار مجرموں یا سیاسی مخالفین کو قتل کرنے کے احکامات دیئے تھے۔ ایک حکومتی وزیر نے ان الزامات کو ’جھوٹ اور من گھڑت‘ قرار دیا۔ ادھر امر یکہ نے ان کے بیان امریکی فور سز فلپائن سے چلی جا ئیں کی مذمت کی ہے ۔ اور کہا بیان مدد گار ثابت نہیں ہو سکتا ۔وزارتِ انصاف کے سیکرٹری وٹالیئانو اگوارے نے کہا کہ ماٹوباٹو ’ظاہری طور پر سچ نہیں بول رہے جبکہ صدر کے صدر کے میئر کے دور کے سلسلے میں ہونے والی انکوائریاں بے نتیجہ ثابت ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں