اسلام آباد (این این آئی+ آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کے معاملے پر رائیونڈ مارچ ملتوی کرنے کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ رائیونڈ مارچ ہر صورت ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ پانامہ لیکس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہر صورت رائیونڈ مارچ کیا جائے گا۔ عمران خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ہر ادارے کو اپنی مٹھی میں بند کر رکھا ہے۔ کوئی ادارہ ان کی مرضی کے خلاف کام نہیں کر سکتا۔ ہم نے تمام اداروں کا دروازہ کھٹکھٹایا کہ ہمیں انصاف دیا جائے تاہم کسی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا۔ اب ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ہمارا مارچ ملک میں کرپشن کو ختم کرنے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مارچ کے سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے۔ میڈیا کو گائیڈ کرنے کیلئے متعدد کمیٹیاں بنا دی گئیں۔ مارچ کے سلسلے میں اتوار کو بنی گالہ میں ورکرز کنونشن کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئی اےن پی کے مطابق تحریک انصاف نے اپوزےشن جماعتوں کے ساتھ دےنے ےا نہ دےنے کے باوجود ”رائے ونڈ مارچ“ کرنے کا فےصلہ کیا ہے اور حتمی اعلان اتوار کو ہونے والے پارٹی کے ملک گیر اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ تحرےک انصاف کا اہم مشاورتی اجلاس چےئرمےن عمران خان کی صدارت مےں ہوا جس مےں تحر ےک انصاف کے مر کزی اور صوبائی قائدےن شرےک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانامہ لیکس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہر صورت رائیونڈ مارچ کیا جائے گا۔ عمران نے کہا کہ ہم کرپشن کے خلاف مےدان مےں آچکے ہےں قوم ہمارے ساتھ ہےں حکمرانوں کو حساب دےنا ہی پڑےگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ تحریک انصاف نے رائے ونڈ مارچ کیلئے وسطی پنجاب کے 9 اضلاع میں کوآرڈینیٹرز مقرر کر دیئے ہیں اور انہیں مارچ میں زیادہ سے زیادہ کارکن لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کوآرڈی نیٹرز قصور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، منڈی بہاﺅ الدین، ننکانہ صاحب، حافظ آباد شہروں میں مقرر کئے گئے ہیں۔ حافظ آباد میں مہدی حسن بھٹی، منڈی بہاﺅ الدین سے چودھری ریاض، طارق تارڑ، ظفراللہ، شیخوپورہ سے میاں جلیل شرقٹوری اور سعید ورک، قصور سے راﺅ مظہر حیات، امجد طفیل ڈوگر، خورشید قصوری، طالب نقی، ننکانہ صاحب سے چودھری یعقوب، ارشد محمد ساہی و دیگر، گجرات سے افضل گوندل، افضل حیات، بلال گورکھی، سیالکوٹ سے عثمان ڈار، عمر ڈار، چودھری امیر حسین، اجمل چیمہ کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
عمران