کابل (این این آئی) طالبان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ افغان حکومت کو جدید اور مہلک ہتھیاروں کی فراہمی سے باز رہے ۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ کابل کو فوجی امداد اور دیگر مہلک ہتھیاروں کی فراہمی سے باز رہے کیونکہ ایسا کرنا ایک جنگ زدہ ملک سے دشمنی کے مترادف ہوگا ۔ترجمان نے کہا کہ یہ جدید ہتھیار نہ صرف افغان شہریوں کے خلاف استعمال ہوتے ہیں بلکہ اس سے ان کے گھر اور دیگر شہری انفرااسٹرکچر بھی تباہ ہوتا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ طالبان بھارت کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور نئی دہلی پر زور دیتے ہیں کہ وہ ہتھیاروں کی فراہمی بند اور ایک کرپٹ حکومت کی سرپرستی کرنا بند کردے۔
افغان طالبان