افراتفری کی سیاست کرنیوالے ملک و قوم سے دشمنی کر رہے ہیں : شہبازشریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لےگ (ن) کی حکومت نے تےن برس کے دوران ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کر دےا ہے۔ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا نصب العےن ہے۔ اےک طرف خدمت، امانت اور شفافےت ہے جبکہ دوسری جانب انتشار، الزام اور جھوٹ ہے۔ الزام تراشی اور جھوٹ کی سےاست کرنے والوں کو عوام نے ہر موقع پر مسترد کےا ہے۔ اےسے عناصر کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہےں بلکہ انہیں صرف اپنے ذاتی مفادات عزےز ہےں۔ باشعور عوام افراتفری پھےلانے والوں کے عزائم کو بخوبی پہچان چکے ہیں۔ شہبازشرےف نے ان خیالات کا اظہار مختلف وفود سے گفتگو میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سب کو متحد ہوکرکام کرنا ہے۔ ”میں“ کی روش نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا ہے۔ بعض سیاسی عناصر ذاتی ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں اور ایسے سیاسی عناصر کو ملک و قوم کے مفاد میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر صرف اور صرف قومی مفاد کو ترجیح دینا ہو گی۔ پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے ”ہم“ کے راستے پر چلنا وقت کی ضرورت ہے۔ عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہےں جبکہ احتجاجی سےاست ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے زہر قاتل ہے۔ بعض سےاسی عناصر مسلم لےگ (ن) کی حکومت کے تےز رفتار ترقےاتی منصوبوں اور شفافےت کی پالےسی سے خائف ہےں اور ان عناصر کو خوف ہے کہ فلاح عامہ کے ےہ منصوبے مکمل ہونے سے عوام 2018ءمےں مسلم لےگ(ن) کی قےادت کو دوبارہ منتخب کرےں گے۔ عوام کی دےانتداری سے خدمت کا نام ہی سےاست ہے۔ الزام تراشی اور جھوٹ کی سےاست کی پاکستان مےں کوئی گنجائش نہےں۔ افراتفری کی سےاست کر کے عوامی منصوبوں مےں رکاوٹےں ڈالنے والے ملک و قوم سے دشمنی کر رہے ہےں۔ جمہوریت کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ جمہوریت محض انتخابات کے انعقاد کا نام نہیں بلکہ عوام کے مسائل کے حل کےلئے بہترین نظام ہے۔ جمہوریت لوگوں کو اپنی اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی اقدار کا تعین کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ جمہوریت، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کا نام ہے۔ عوام جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں، پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔ دھرنے اور انتشار کی سیاست کے رویے غیر جمہوری طرزعمل کے حامل ہیں۔ علاوہ ازیں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان، وزیراعظم علی بن یلدرم، میئر استنبول قادر توپباش نے شہبازشریف کو ٹیلی فون کئے اور ترک صدر نے وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستانی قوم کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی۔ رجب طیب اردگان نے وزےراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان کی خوشیاں سانجھی ہیں۔ ترکی اور پاکستان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ترک رہنماﺅں نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستانی قوم کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی اور وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستانی قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے پنجاب بھر میں عیدالاضحی کے موقع پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کابینہ کمیٹی برائے امن و امان‘ پولیس اور قانو ن نافذ کرنے والے اداروںکو شاباش دی۔ شہباز شریف نے شکار پور کے علاقے خانپور امام بارگاہ میں عید اجتماع پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کی بہادری اور جرا¿ت کی تعریف کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے چین کے روایتی تہوار ”مون کیک فیسٹیول“ کے موقع پر چین کی قیادت، عوام اور پاکستان خصوصاً پنجاب میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور عملے کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کوئٹہ کے علاقے سرےاب روڈ پرپولےس موبائل کے قرےب دھماکے کی شدےد مذمت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر اسد اشرف کے بھائی انجم اشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...