ژان جیانگ/گوانگ ڈونگ (آئی این پی)چینی اور روسی بحری بیڑے مشترکہ بحری مشق کیلئے گذشتہ روز جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں ژان جیانگ کی بندرگاہ سے روانہ ہوگئے، ’’مشترکہ سمندری 2016‘‘ مشق تین مرحلوں پر مشتمل ہے جن میں بندرگاہ پر تیاری، سمندر میں مشق اور سمری کے مراحل شامل ہیں۔ ایک فوجی ماہر ژان جون شی نے کہا کہ یہ مشق دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان باہمی اعتماد کی بلند سطح کی مظہر ہے۔
چین، روس مشترکہ مشقیں
چینی اور روسی بحری بیڑے مشترکہ مشق کیلئے ژان چیانگ کی بندرگاہ سے روانہ ہو گئے
Sep 16, 2016