خواتین کا فلوٹیلا غزہ کا محاصرہ توڑنے کیلئے بارسلونا سے روانہ

بارسلونا (اے ایف پی) 20 ممالک کی شہریت رکھنے والی خواتین فلوٹیلا لیکر غزہ کا محاصرہ توڑنے کیلئے بارسلونا سے روانہ ہو گئیں۔ 2 کشتیوں پر سوار سامان لدا ہے۔ منتظمین میں سے ایک زوہیر چیمبرلین نے کہا ہمارے خیال میں اس مہم سے آزادی کیلئے فلسطینی خواتین کے اہم کردار کو بہتر انداز سے اجاگر کر سکتے ہیں۔ چیمبرلین سپین کی رہائشی ہیں۔ محاصرے سے ہمارے فلسطینی بھائی بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ اسرائیل نے بہانہ ہے حماس کو روکنے کیلئے غزہ کا محاصرہ ضروری ہے۔ اس ظالمانہ اقدام سے 1.9 ملین فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بن گئی۔ فلوٹیلا کو ’’خواتین کی کشتی‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن