لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ سیریز کے میچ کو دیکھنے کے لیے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی خصوصی طور پر قذافی سٹیڈیم پہنچے جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے انہیں خوش آمدید کہا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سربراہ کیمرون نے بھی قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور ورلڈ الیون کی ٹیموں کے درمیان میچ براہ راست دیکھا۔