حکومت برما کے سفیر کو ملک بدر کر کے سفارتی تعلقات منقطع کرے‘ پیر ضیاءالحق

Sep 16, 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی امام اعظم کونسل کے سربراہ پیر سید ضیاءالحق شاہ ‘ پیر نثار المصطفیٰ قاضی عبدالخبیر‘ پیر محمد ریاض الدین چشتی‘ صاحبزادہ احمد سعید قریشی‘ پیر غلام محی الدین سلطان اور مفتی محمد طاہر نے برما روہنگیا کے مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام پر دلی دکھ کا اظہار اور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے سربراہوں عرب اتحاد‘ عرب لیگ‘ او آئی سی اور موتمر عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ مسلمانوں کے قتل عام میں امریکہ‘ بھارت اور یہودی لابی شامل ہے۔ حکومت پاکستان برما کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر اور برما حکومت سے سفارتی تعلقات منقطع کرے۔ پارلیمانی وفد بیرون ملک بھیجے اور امدادی فنڈ قائم کرے۔

مزیدخبریں