اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑا کوئی کام ہے ،ڈاکٹر رتھ فاو کی پاکستان کے عوام کے لئے طبی و فلاحی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ،پاکستان میںجذام (کوڑھ) کے مرض کے خاتمے کے لیے کی ان کی جدوجہد تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی ۔ خدمت انسانیہ کے لئے اس عظیم خاتون نے اپنی زندگی وقف کرکے خود کو امر کرلیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنماءصدر پاکستان گرین ٹاسک فورس ڈاکٹر جمال ناصر نے نیشنل کونسل برائے سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام پاکستان سویٹ ہومز کے اشتراک سے ڈاکٹر رتھ فاو¿ کی یاد میں منعقدہ ایک روزہ سیمینارسے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار کی صدارت ڈاکٹر ندیم شفیق ملک چیئرمین نیشنل کونسل برائے سوشل ویلفیئرنے کی ، جبکہ سرپرست اعلیٰ سویٹ ہومز زمرد خان ، ڈاکٹر جاوید اکرم وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد،عزیر کیانی ریجنل منیجر میری ایڈیلیڈی لیپروسی سنٹر اسلام آباد ، پاسٹر شاہد پی میراج ڈین آف کیتھولک ، طاہر محمود قریشی سیکرٹری نیشنل کونسل برائے سوشل ویلفیئرو دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پرثمینہ بتول نے نعت پیش کی جبکہ سویٹ ہومز کی بچیوں نے خوبصورت ملی نغمہ بھی پیش کیا ۔ زمرد خان نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاو¿ نے پاکستان کے عوام پر بہت احسانات کئے ہیں جنہیں بھلایا نہیں جا سکتا، ہمیں ان کے مشن کا آگے بڑھانا ہوگا ۔ڈاکٹر ندیم شفیق ملک نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاو¿ نے جذام کے خاتمے کے لیے دن رات کام کیا جس کی وجہ سے پاکستان میں اس مرض کے خاتمے میںمدد ملی ۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ دکھی انسانیت کے لئے کام کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاو¿کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں ، واقعی وہ لوگوں کے لیے ایک مسیحا تھیں ۔
ڈاکٹر رتھ فاوکی جذام کے خاتمے کےلئے جدوجہد سنہرے حروف سے لکھی جائےگی ،ڈاکٹر جمال ناصر
Sep 16, 2017