ہائیکورٹ کے حکم پربحال ڈائریکٹر اطلاعا ت زینت جہاں نے فرائض سنبھال لئے

کراچی( وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر بحال ہونے والی محکمہ اطلاعات سندھ کی خاتون ڈائریکٹر اطلاعات زینت جہاں نے جمعہ کو اپنے فرائض سنبھال لئے۔ ان کا کراچی سے سکھر تبادلہ کیا گیا تھا لیکن ان کی درخواست پر ہائی کورٹ نے تبادلے کا حکم نامہ معطل کردیا اور مدعا علیان کو 6ا کتوبر کو عدالت میںطلب کرلیا۔ جمعرات کو زینت جہاں نے اپنے فرائض سنبھالنے کے بعد معمول کے دفتری احکامات جاری کئے۔
زینت جہاں

ای پیپر دی نیشن