اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں بجلی کی کمی پر قابوپانے کیلئے پن بجلی کے پانچ منصوبوں کی منظوری دی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت چھبیس ارب روپے سے زائد کی لاگت سے ایک سوپانچ میگاواٹ بجلی پیداکرنے کی گنجائش کے حامل توانائی کے متعدد منصوبوں پرعملدرآمد کیاجائے گا ۔ان میں شرگتنگ ، ہنزل ، چلاس، نلتر اور حسن آباد ہنزہ کے منصوبے شامل ہیں۔