لاہور (خبر نگار) ڈائرےکٹر جنرل پاکستان رےنجرز (پنجاب) مےجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے ورکنگ باﺅنڈری سیالکوٹ میں پھوکھلیان سیکٹر کا دورہ کےا۔ ڈائریکٹر جنرل کے دورے کا مقصد حالیہ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ اور سیزفائرکی خلاف ورزی سے ہونے والے حالات کا جائزہ لینا تھا۔ واضح رہے کہ 13ستمبرکو بھارت کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال فائرنگ سے 2معصوم شہری شہید اور 4زخمی ہوئے تھے جبکہ مال مویشی کے ساتھ ساتھ املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ ڈی جی پنجاب رینجرز کی آمد پر تفصےلی برےفنگ دی گئی۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل نے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور ورکنگ باو¿نڈری پر فرائض کی انجام دہی میں مصروف جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے پنجاب رےنجرز کے پر عزم جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی اور ان کی پےشہ وارانہ صلاحےتوں کو سراہا۔ انہوں نے بھارتی فائرنگ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے شہریوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی۔ میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پنجاب رینجرز مادر وطن کے دفاع کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔