اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن کے مطابق حلقہ این اے 120 میں بائیو میٹرک مشینیں پہنچا دی گئیں۔ 100 بائیو میٹرک مشینیں 39 پولنگ سٹیشنز پر استعمال کی جائیںگی۔ بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال پہلی بار تجرباتی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔ مخصوص پولنگ سٹیشنوں پر 6 بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال تمام امیدواروں کی رضامندی کے بعد کیا جا رہا ہے۔