تیونس : پارلیمنٹ نے کرپشن میں ملوث ملزمان کے لئے عام معافی کا قانون منظورکرلیا

Sep 16, 2017

تیونس سٹی(این این آئی)تیونس میں ملکی پارلیمان نے ایک ایسے متنازعہ قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت بد عنوانی میں ملوث یا اس سلسلے میں زیر تحقیقات ہزاروں افراد کو عام معافی دے دی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ معافی ان لوگوں کے لیے ہے، جو تیونس میں انقلاب سے قبل کرپشن میں ملوث تھے۔ قانون کے حق میں 177 جبکہ مخالفت میں صرف نو ووٹ ڈالے گئے۔

مزیدخبریں