زمبابوے نے اپنے تمام کرکٹرز کوافغانستان سے وطن واپس بلا لیا

Sep 16, 2017

ہرارے(سپورٹس ڈیسک) زمبابوے نے اپنے تمام کرکٹرز کوفوری طور پر افغانستان سے وطن واپس بلا لیا۔زمبابوین بورڈ کے ترجمان ڈارلنگٹن ماجونگا نے کہاکہ کابل میں دھماکے کے بعد ہم نے افغان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ پہلی دستیاب فلائٹ سے ہمارے تمام کھلاڑیوں کو واپس بھیج دیا جائے، اگرچہ ہمیں وہاں سے یقین دہانی کرائی گئی کہ تمام کھلاڑی خیروعافیت سے ہیں۔لیکن ہم کوئی بھی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے، اس لیے کھلاڑیوں کو واپس بلایا ہے۔اس ایونٹ میں زمبابوے کے 7 کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں ہیملٹن مساکیڈزا، ووسی سبانڈا، سکندر رضا، ٹینڈائی چتارا، ایلٹن چگمبرا، رچمونڈ موتمبامی اور ریان برل شامل ہیں۔یاد رہے کہ جس وقت خود کش حملہ ہوا جنوبی افریقہ کے کیمرون ڈیلپورٹ اور مورن وان ویک، ویسٹ انڈین ریاد ایمرٹ اور زمبابوین ووسی سبانڈا، سکندر رضا اور ریان برل اسٹیڈیم میں ہی موجود تھے۔ سابق انگلش کپتان ایڈم ہولیووک ڈیفینڈرز اور اینڈی مولس نائٹس کے کوچ ہیں۔

مزیدخبریں