ممبئی (این این آئی)روہنگیا مسلمانوں کی ملک سے بے دخلی کا بھارتی حکومت کا خفیہ مسودہ غلطی سے لیک ہوگیا،مسودے کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کی موجودگی سے ملک میں موجود میانمار حکومت کے سفارتی مشن اور بدھ مت کے افراد کے خلاف تشدد پھیلنے کا خطرہ ہے۔ مسودے میں لکھا گیا کہ حکومت 40 ہزار روہنگیا مسلمانوں کو سکیورٹی سمیت مختلف خطروں کے پیش نظر ڈی پورٹ کرنا چاہتی ہے جس کا فیصلہ عوامی اور قومی سلامتی مفاد کے تحت کیا گیا ہے۔