تتلے عالی، شاہکوٹ، فیصل آباد، منکیرہ، پاکپتن(نامہ نگاران) مختلف واقعات میں 4 خواتین، 7 سالہ بچی اور 2 لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تتلے عالی کے نواحی گاﺅں مہار کے عاشق علی کی بیوی نائلہ ڈیڑھ ماہ قبل خاوند سے جھگڑے پر اپنے دو بچوں سمیت میکے جا رہی تھی کہ کار سوار دلدار اور بشیر اسے اغوا کرکے لے گئی اور کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور بعدازاں شامکے کے ایک معمر شخص فرزند علی کو فروخت کر کے زبردستی اسکا نکاح پڑھوا دیا۔ تاہم موقع ملنے پر خاتون بچوں سمیت فرار ہو کر خاوند کے گھر پہنچ گئی۔ شاہکوٹ کے نواحی گاﺅں گاہندراں میں اوباش عثمان نے گلی میں کھیلتی مناہل کو بہانے سے اپنے گھر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ فیصل آباد میں تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 229 ر۔ب میں اصغر علی کے بیٹے غلام مصطفی کو ملزم زاہد ریاض نے تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹاﺅن میں، طالبعلم ثقلین کو ملزموں بلال اور احمد سلیم نے جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر 236ر۔ب میں ممتاز بی بی کی بیٹی ثمینہ بی بی کو شیر علی نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ پاکپتن کی نوراں بی بی کو سابق خاوند اللہ دتہ ملزم عدالت سے نکاح بحالی کا جھوٹا ڈرامہ رچا کر خاتون کے ساتھ لے گیا اور زیادتی کرتا رہا۔ منکیرہ 25 سالہ زبیدہ بی بی کو ملزم اعجاز‘ ظفر اور مجاہد گن پوائنٹ پر اغوا کرکے ڈیرے پر لے گئے اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تتلے عالی، شاہکوٹ، فیصل آباد، منکیرہ، پاکپتن تین خواتین، بچی اور دو لڑکوں سے زیادتی
Sep 16, 2017