وارث شاہ کے عرس کی تقریبات شروع دوران صفائی نالہ سے 2 رائفلیں برآمد

Sep 16, 2017

شیخوپورہ+ جنڈیالہ شیرخان(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی + نامہ نگار)معروف پنجابی شاعر حضرت پیر سید وارث شاہ کے 219سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات شروع ہوگئی ہیں ۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور، وائس چیئرمین خان جہانزیب خان، حاجی اکرام سعید بھٹی، سردار عرفان ڈوگر ایم این اے، چوہدری فیضان خالد ورک ایم پی اے، ڈپٹی کمشنر ارقم طارق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک مشتاق احمد ٹوانہ، پنجاب آرٹس کونسل کی ڈائریکٹر ثمن رائے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ابرار عالم صدیقی ، مینجر وارث شاہ کمپلیکس احسان المالک ، ممبر ضلع کونسل مسز عاصمہ رضوان رانا، صدر پریس کلب شہباز احمد خان، شیخ امتیاز احمد، جاوید چوہان، شیخ عظیم علی، صدر پریس کلب جنڈیالہ شہر خاں سید علی معظم رضوی، چیئرمین حافظ محمد امین، محمد یعقوب سندھو نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں کی تقریبات کے سلسلہ میں صفائی کے دوران قریبی نکاسی آب کے نالہ سے دو رائفلیں برآمد ہوئی ہیں جس کو دیکھتے ہی عملہ صفائی نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے رائفلیں قبضہ میں لے لی ہیں۔

مزیدخبریں