چیئرمین سینٹ سے سعد رفیق، زاہد حامد کی ملاقات، گرینڈ ڈائیلاگ پر تعاون کی پیشکش

اسلام آباد(آئی این پی + صباح نیوز) چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی سے وفاقی وزراءسعد رفیق اور زاہد حامد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سپریم کورٹ میں پانامہ کیس نظر ثانی درخواستیںمسترد کرنے، ملکی اداروں میں گرینڈ ڈائیلاگ اور مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے مابین غلط فہمیوں کو دور کرنے کے حوالے سے بات ہوئی۔ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس میں وفاقی وزراءسعد رفیق اور زاہد حامد نے چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی سے انکے چیمبر میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملکی اداروں میں گرینڈ ڈائیلاگ پر وفاقی وزراءنے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے خیر مقدم کرنے کا پیغام پہنچایا اور اس حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے کے حوالے سے بات ہوئی۔ملاقات میں وفاقی وزراءنے سینٹ میں وزراءکی حاضری یقینی بنانے سمیت ایوان کی کارروائی چلانے کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ دریں اثناءمیاں رضا ربّانی نے ساﺅتھ ایشیا فورم کے زیر اہتمام اپنی کتاب'Invisible People' کی لندن میں رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا:”مراعا ت یافتہ طبقہ عام لوگوں کے مسائل پر توجہ نہیں دیتا ، اور مستحق و مظلوم افراد کی اسے کوئی پرواہ نہیں ہے۔میں نے اسی طبقے کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے کتاب لکھی ہے، ایسے افراد کو سامنے لانے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہی افراد حقیقی طور پر پاکستانی ہیں اور انہیں ملک کا سب سے بڑا حصہ دار ہونا چاہئے۔ ان کا قومی فیصلہ سازی میںکردار ہونا چاہئے۔“ کتاب'Invisible People' کی رونمائی کے موقع پر، میاںرضا ربّانی نے پولیو کی حفاظتی مہم کو ایک مثبت مثال قرار دیا کہ اس طرح پاکستان اپنے پسماندہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...