افغانستان کے یوم آزادی کے حوالے سے طورخم بارڈر پر خصوصی تقریب‘ ونگ کمانڈر کرنل مبشر کی افغان حکام‘ عوام کو مبارکباد‘ تحائف بھی دیئے

لنڈی کوتل (آئی این پی) افغانستان کے یوم آزادی کے حوالے سے پاکستان افغان بارڈر طورخم پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان‘ افغانستان‘ بارڈر سکیورٹی فورسز و انتظامیہ حکام نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹوچی سکاﺅٹس کے ونگ کمانڈر کرنل مبشر خصوصی تحائف کے ساتھ طورخم گیٹ پر پہنچے جہاں پر پہلے سے موجود افغان بارڈر سکیورٹی فورسز نے ان کا استقبال کیا۔ کرنل مبشر نے حکام کی طرف سے مبارکباد‘ نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر افغان حکام کو مٹھائیاں و دیگر تحائف حوالے کئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر ایف سی و پولیٹیکل انتظامیہ کے افسران بھی تھے جبکہ ایونٹ کو کور کرنے کیلئے میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...