لاہور(سپورٹس ڈیسک ) گوجرانوالہ میں مبارک شاہ روڈ پر واقع پہلوانی اکھاڑے کو ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈیرن سیمی کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ سیمی پہلوانی اکھاڑے میں پہلوانوں نے روایتی انداز میں ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈال کر کرکٹ کے عظیم ہیرو سیمی سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔پہلوانوں کا کہنا ہے کہ پی ایس فائنل کے دوران ڈیرن سیمی نے پاکستانی قوم سے جس والہانہ انداز میں محبت کا اظہار کیا تھا وہ برسوں یاد رہے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کی خوشیاں پاکستان لانے میں سیمی کا اہم کردار ہے۔