اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علما بورڈ قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو عدم استحکام سے دور چار کرنے کیلئے مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم ثلاثہ گٹھ جوڑ کی منظم سازش ہے جسکے تحت مقبوضہ کشمیر میں پون صدی سے کشمیریوں ،فلسطین میں فلسطینیوں ،میانمار میںروہنگیا مسلمانوں اور بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر عالمی استعمار کی سرپرستی میں ظلم و ستم جاری ہے ، اگر مسلم حکمران عالمی استعمار کی کاسہ لیسی ترک کر کے کشمیر و فلسطین اور برما کے مسلمانوں پر مظالم کا آغا ز ہی میں نوٹس لیتے ،استعمار اور اُسکے پٹھوﺅں سے ہر قسم کے تعلقات منقطع کر کے تجارت سمیتہر قسم کا تعاون ختم کرتے تو آج مظلوم روہنگیا مسلمانوں پرعرصہ حیات تنگ ہوتا نہ کشمیر و فلسطین کو سیاہ دن دیکھنے پڑتے ،مسلم حکمرانوں کی بے حسی ، بے عملی اور منافقت کی وجہ سے عالمی سرغنہ اور اُسکے بغل بچے ہنود و یہود مسلم ممالک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں اس مقصد کیلئے ہندو بنیے مودی نے امریکہ یاتراکر کے ٹرمپ کیساتھ اور میانمار جا کر سوچی اور اسرائیل کا دورہ کر کے نیتن یاہو کیساتھ مسلمانوں کیخلاف سازشوں کو پروان چڑھانے میں گھناﺅنا کردار ادا کیا ہے جسکی وجہ سے پورا عالم اسلام ثلاثہ کے نرغے میں ہے،مباہلہ حقانےت اسلام کی واضح دلےل ہے، میدان مباہلہ میں پنجتن ؑ پاک کے صدقے میں اسلام فتح مندی سے ہمکنار ہوا اور نصارائے نجران نے مباہلہ کرنے سے اجتناب کرکے جزیہ دینا قبول کرلیا۔دنیائے اسلام کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے محمد و آل محمد کے دامن سے وابستگی کامیابی اور نجات کی ضمانت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جمعہ کو عالمگیر ہفتہ ولایت کی مناسبت سے محفل عید مباہلہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مسلمانوں پر مظالم ثلاثہ گٹھ جوڑ کی عالمی سازش ہے،حامد موسوی
Sep 16, 2017