واشنگٹن(این این آئی)سائبر سپیس کے ذریعے زیادہ جارحانہ انداز اپنا کر، امریکی فوج مشرق وسطیٰ میں ایران کے اثر و رسوخ کا توڑ تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سنٹرل کمان کے کمانڈر، جنرل جوزفووٹل نے واشنگٹن میں کہا کہ وہ زیادہ تر ایسے علاقے میں سرگرم ہیں جسے ہم مخالف حلقہ شمار کرتے ہیں، جو عام بین الاقوامی مسابقت اور ہتھیاربند تنازع کے زمرے میں آتا ہے جسے سائبر آپریشنز کے لیے ایک موزون علاقہ خیال کیا جاتا ہے۔ا±نہوں نے کہا کہ سینٹکام میں ہم ’گرے زون‘ میں مسابقت کے طریقہ کار کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سائبر سپیس کی کارروائیوں کو مربوط کرنا جس کا انداز نظریہ کلیت پر ہو، اس حکمت عملی کا ایک کلیدی حصہ ہے۔