لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک کے NA120میں امیدوار کی پوزیشن انتہائی مضبوط اور کامیابی کا گراف بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ انتخابی جلسوں میں عوام کی ریکارڈ شرکت ، انتخابی نشان کرین کی مقبولیت اور خواص وعوام کی دھڑا دھڑ شمولیت اہلیان حلقہ کا اظہار اعتماد ہے۔ اللہ کے فضل وکرم سے سترہ ستمبر کو تحریک لبیک یارسول اللہ کے امیداوار شیخ اظہر حسین رضوی کامیاب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی امیرعلامہ خادم حسین رضوی و دیگر نے داتا دربار کے باہر تحریک لبیک یارسول اللہ کے بہت بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا داتا دربار حلقہ NA120 کا جلسہ ریفرنڈم ہے، زندہ دلان لاہور نے ریکارڈ شرکت کرکے تحریک لبیک یارسول اللہ کے حق میں فیصلہ دے دےا ہے۔