عوام اب شریف خاندان کی ”توتا کہانی“ میں نہیں آئیںگے: عبدالعلیم خان

Sep 16, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ نظرثانی اپیلوں کے ساتھ ہی شریف فیملی کی "توتا کہانی" بھی ختم ہوگئی ہے اب عدالتوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ ضمنی الیکشن کی مہم چلانے والوں کواب احتساب عدالتوں میں پیش ہونا چاہیے ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ کے فاضل ججز نے قوم کے روشن مستقبل کی راہ متعین کردی ہے اورکرپشن کیخلاف جنگ میں عمران خان اور پی ٹی آئی کو ایک اور فتح حاصل ہوئی ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ حلقہ این اے 120 کے باشعور عوام بھی کھوٹے اور کھرے کا فرق جان چکے ہیں۔

مزیدخبریں