لیڈی گاگا شدید بیماری کے باعث اسپتال منتقل

Sep 16, 2017 | 12:21

ویب ڈیسک

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لیڈی گاگا شدید بیماری کے بعد اسپتال منتقل ہوگئی ہیں جس کے باعث گلوکارہ نے برازیل کے سالانہ ’راک ان ریو‘ فیسٹیول میں اپنی شرکت بھی منسوخ کردی ہے۔لیڈی گاگا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے بازو کی تصویر شیئر کی جس پران کے ہاتھ میں ڈرپ لگی نظر آرہی ہے۔ لیڈی گاگا نے اپنی پوسٹ پر مداحوں کے نام پیغام میں کہا کہ میں آپ لوگوں کے لئے کچھ بھی کرسکتی ہوں لیکن اس وقت مجھے اپنی صحت کا خیال رکھنا ہے۔ لیڈی گاگا نے مزید کہا ہے بہترین ڈاکٹر ان کی نگرانی کررہے ہیں اور انہوں نے ریو ڈی جنیرو میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ اداکیا ہے۔دوسری جانب لیڈی گاگا کے انسٹاگرام پیج پرایک پیغام دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شدید جسمانی تکلیف کی وجہ سے لیڈی گاگا اپنے فن کا مظاہرہ کرنے سے قاصرہیں۔ وہ جمعے کو ہونے والے راک ان ریو کنسرٹ میں شرکت نہیں کریں گی۔واضح رہے کہ 31 سالہ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لیڈی گاگا ایک مرض فائبرمیالگیا کی شکارہیں جس میں جسم کے نرم حصوں اور پٹھوں میں شدید درد ہوتا ہے اور بسا اوقات غنودگی غالب آجاتی ہے اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ یہ درد پورے جسم میں گھومتا ہے.

مزیدخبریں