روہنگیا مسلمانوں کی بد قسمتی نے بنگلہ دیش میں بھی پیچھا نہ چھوڑا. یونیسیف کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کیمپوں میں مقیم 2 لاکھ 30 ہزار بچے بنیادی ضرورتوں سےبھی محروم ہیں. 36 ہزار بچوں کی عمریں ایک سال سے کم جبکہ 92 ہزار پانچ سال سے کم ہیں۔ کیمپوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں.52 ہزار حاملہ خواتین بھی امداد کی منتظر ہیں۔ایک خاتون نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ اس کے پاس بچے کو دینےکے لیے دودھ بھی نہیں. جو بھوک کی وجہ سے مسلسل رو رہا ہے. تازہ ترین اندازوں کے مطابق 3 لاکھ 91 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش ہجرت کر چکےہیں. جو حالیہ سالوں میں سب سے بڑی ہجرت ہے .