کراچی (خصوصی رپورٹر )جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ اہل بیت و اصحاب رسول سے محبت و احترام مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔انہو ں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام میں خلیفہ رسول میر المو منین سیدنافاروق اعظم نے شہا دت پائی اور نواسۂ رسول سید الشہدا ء سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے بقائے اسلام کے لئے محرم کی دس تاریخ کو اپنے سا تھیو ں سمیت میدان کر بلا میںبھوکے اور پیا سے یزیدی فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہا دت نو ش کیا ۔ انہوںنے میمن مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ اسلام میں شہدائے کر بلاکی قربانیاں اسلام کی سربلندی اور ظلم کے خلاف صف بندی کا بہترین نمونہ ہیں۔ جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام عشرہ فاروق حسین کے سلسلے میں محفل سے جونا گڑھ محلہ نزد محمدی مسجد بلدیہ ٹائون جما عت اہلسنّت کراچی کے ناظم مولانا عبد الحفیظ معارفی،معہ غوثیہ شیرازیہ قذافی ٹائون قائد آباد
میںسید عبدالقادر شاہ شیرازی،زینب مسجد جمشید روڈ میں مولانا الطاف قادری،عابد آباد میں مولانا عصمت نواز نے خطاب میں کہا کہ فاروق اعظمص نے دین اسلام کی ترویج و اشا عت اور اسلامی مملکت کو وسعت دے کر تاریخ پر انمنٹ نقوش مرتب کئے ۔مقررین نے کہا کہ خلیفہ دوئم کی تائید میں کئی آیا تِ قرآنی کا نزول ہوا حضو ر ا نے دنیا میں ہی آپ کو جنت کی بشارت دے دی ،آج بھی صحابہ کرام کے روشن کردار و سیرت کو نمو نہ عمل بنا کر مسائل کے بھنور سے نکلا جا سکتا ہے ۔ نیزمحرم الحرام کی تین روزہ محفل وعظ 7 سے 9 محرم الحرام منگل،بدھ،جمعرات بعد نماز عشاء جامع میمن مسجد (پہاڑی والی) شہید ملت روڈ نزد جیل چورنگی، علامہ شاہ عبد الحق قادری واقعہ کربلا بیان کریں گے۔
اہل بیتؓ و اصحاب رسول سے محبت ایمان کی علامت ہے۔شاہ عبد الحق
Sep 16, 2018