حکومت سے فراغت کے بعد مسلم لیگ ن عمران خان پر تنقید کررہی ہے: رانا عبدالسمیع

Sep 16, 2018

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما رانا عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ ن لیگ حکومت سے فارغ ہونے کے بعد اب عمران خان کی حکومت پر جو نقطہ چینی کررہی ہے اگر وہ اپنے اقتدار میں ایسی نقطہ چینی کرتے تو ملک ترقی یافتہ قوم خوشحال ہوتا لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ ن لیگ کی سیاسی بڑھک تھی وزیر اعظم عمران خان قوم کی محرومیاں ختم کریں گے‘ بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روز گارفراہم کریں گے اور ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے، سابقہ دور میںعوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیاجائے گا۔ انہوںؒنے کہا کہ پی ٹی آئی کی صنعتی ورکروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے سوشل سیکیورٹی کے ہسپتالوں کو بہتر کیا جا رہا ہے ان ہسپتالوں میں تمام سپیشلسٹ ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ اددویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں