لاہور (پ ر) زہرہ حسین کی لکھی گئی شارٹ سٹوری ’’ہائوس آف ریڈ‘‘ کو پہلے انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا۔برطانیہ کی رائل کامن ویلتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام ہونے والے مضمون نویسی کے مقابلہ میں لاہور کے نجی تعلیمی ادارے کی طالبہ زہرہ حسین نے پہلا انعام جیت کر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔ رائل کامن ویلتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام ہونیو الے اس سالانہ مقابلہ میں زہرہ حسین کی لکھی گئی شارٹ سٹوری ـ(Hues of Red)نے پہلا انعام حاصل کیا ہے۔یہ شارٹ سٹوری جنوب ایشیائی معاشرہ میں چائلڈ میرج اور گھریلو تشدد کے پس منظر میں لکھی گئی ہے جس میں نسل نو کے لئے امید کا ایک پیغام بھی ہے۔اپنی جیت کا پیغام ملنے پر زہرہ حسین کا کہنا تھا کہ 12ہزار شرکاء سے مقابلہ کے بعد ا تنا بڑا اعزا ز جیتناباعث مسرت و اطمینان ہے۔قابل طالبہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی طلبا تخلیقی صلاحیتوں میں دنیا میں کسی سے پیچھے نہیں اور یہ عالمی اعزاز اس حقیقت کا عکاس ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ لکھنا ایک طرح کی آزادی ہے جس میں انسان اپنے خیالات و احساسات کو احسن انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے جبکہ ججز کی جانب سے ملنے والی پذیرائی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا کام کرتی ہیں ۔ رائل کامن ویلتھ سوسائٹی کامن ویلتھ ممالک کے سکول لیول کے بچوں کے لئے ہر سال مضمون نویسی کا یہ مقابلہ منعقد کرواتی ہے۔رائل کامن ویلتھ سوسائٹی کی جانب سے ہونہار طالبہ زہرہ حسین کو دورہ لندن کی دعوت بھی دی گئی ہے ایک ہفتہ کے اس دورہ میں وہ وہاں ہونے والے تعلیمی اور ثقافتی تقاریب میں شریک ہوں گی۔
پاکستانی طالبہ نے کوئینز کامن ویلتھ عالمی مقابلہ مضمون نویسی جیت لیا
Sep 16, 2018