نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک پولیس اہلکار کے بیٹے نے داداگیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نجی دفتر میں ایک لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس آفیسر اشوک سنگہ تومار کے بیٹے ملزم روہیت تومار نے لڑکی کے بال پکڑے، اسے تھپڑ مارے، لاتیں ماریں، زمین پرپٹخا، بُرا بھلا کہا، اس دوران ملزم کا دوست اس تمام واقعے کی ویڈیو بناتا رہا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو پولیس ایکشن میں آئی جس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
نئی دہلی: پولیس اہلکار کے بیٹے کا لڑکی پر تشدد، ساتھی ویڈیو بناتا رہا
Sep 16, 2018