واشنگٹن(آئی این پی)چین کی مخالفت کے باوجود ایٹمی کلب میں بھارتی شمولیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔بھارت اس کلب کارکن بننے کے معیار پر پورا اترتا ہے لیکن چین کے ویٹو کے باعث وہ ابھی اس کلب سے باہر ہے تاہم امریکہ بھارت کی رکنیت کے لیے اپنی وکالت جاری رکھے گا۔ان خیالات کااظہار ٹرمپ انتظامیہ کی اعلیٰ عہددار ایلس ویلز جو جنوب اور سنٹرل ایشیا کے لیے امریکہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ہیں نے واشنگٹن میں سنٹر فار سٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز( سی ایس آئی ایس) میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔