لاہور( اپنے نامہ نگار سے)سیشن عدالت ٹائنو سیرپ پینے سے ہلاکتوں کے خلاف کیس کی سماعت کل بروز پیر کرے گی۔ہفتے کے روز سماعت کرتے ہوئے فاضل عدالت نے گوہان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔کل گواہان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ عدالت کے روبرو تھانہ شاہدرہ پولیس نے کسی گواہ کو شہادت کے لیے پیش نہیں کیاجس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ک تھا کہ ہ تھانہ شاہدرہ پولیس آئندہ سماعت پر ہر حال میں گواہان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے۔