سی پیک پر تیزی سے کام جاری، عالمی میڈیا کی خبریں من گھڑت ہیں: چینی سفارتخانہ

اسلام آباد(اے این این ) پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ڈپٹی مشن آف چیف ژا لی جیان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے خلاف بین لاقوامی میڈیا کی خبریں من گھڑت ہیں۔ساہیوال کول پاور پلانٹ کے دورے کے موقع پر پاکستانی میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ژا لی جیان نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سی پیک پر پورے زور و شور سے کام جاری ہے۔ توانائی، انفر اسٹرکچر، گوادر اور ملک میں اقتصادی زونز پر کام ہو رہا ہے۔ توانائی کے منصوبوں کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ پورٹ قاسم کے بعد اب ساہیوال کول فائبر پاور پلانٹ سے قومی گرڈ کو 1320میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا یہ ایک ورلڈ ریکارڈ منصوبہ ہے جسے چینی اور پاکستانی انجینئرز نے 22 مہینوں میں مکمل کیا، اس پلانٹ میں 1200 افراد جس میں 600 چینی اور600پاکستانی برسر روزگار ہیں، اس کی لاگت 1.8ارب ڈالر ہے۔
چینی سفارتکار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...