لاہور( کامرس رپورٹر)فلور ملز نے سرکاری گندم کا اجراءنہ ہونے کو جواز بناتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں 40روپے تک اضافہ کر دیا گیا ۔20کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 745روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت 765روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ فلور ملزایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما عاصم رضا نے بتایا کہ فلور ملوں کو سرکاری گندم کا اجراءنہیں کیا جارہا ۔ اس وقت فلور ملیں اوپن مارکیٹ سے1320سے 1355روپے فی من گندم کی خریداری کر رہی ہے ۔ اگر حکومت سرکاری گندم کا اجراءکرے اور اس کی قیمت 1275روپے فی من مقرر کی جائے تو قیمتیں واپس آ سکتی ہیں۔دوسری جانب لاہور شہر میں پرچون سطح پر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 5روپے اضافے سے 162 جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت 4روپے اضافے سے 112روپے فی کلو رہی ۔ فارمی انڈوں کی قیمت 87روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔
آٹا مہنگا